گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے قبائل کےنمائندہ وفد کی ملاقات،ضم اضلاع کے مسائل بارے آگاہ کیا

پشاور۔ 18 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہدایت اللہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں بنوں اور وزیرستان سے تعلق رکھنے والے قبائل کے نمائندہ وفد نےپشاور میں ملاقات کی اور ضم اضلاع کے مسائل اور درپیش مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق وفد نے قبائل کو درپیش مسائل، ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی سست روی اور بنیادی سہولیات کی کمی …

پشاور۔ 18 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہدایت اللہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں بنوں اور وزیرستان سے تعلق رکھنے والے قبائل کے نمائندہ وفد نےپشاور میں ملاقات کی اور ضم اضلاع کے مسائل اور درپیش مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق وفد نے قبائل کو درپیش مسائل، ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی سست روی اور بنیادی سہولیات کی کمی سے متعلق آگاہ کیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کی پائیدار ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور وہاں کے عوام کو برابر کے حقوق اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ گورنر نے کہا کہ قبائل نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کیا ، ان کے جائز مطالبات کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔وفد نے مسائل سننے اور مثبت یقین دہانی پر گورنر کا شکریہ اداکیا۔