گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مسلم ایڈ یوکے ،کی گلوبل وائس چیئرمین ماریہ علی کی ملاقات

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مسلم ایڈ یوکے ،کی گلوبل وائس چیئرمین ماریہ علی اور کنٹری ڈائریکٹر پاکستان آصف چشتی نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات میں کم ترقی یافتہ علاقوں بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان ، چترال ، بونیر اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہونے والے کاموں کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی ۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق …

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مسلم ایڈ یوکے ،کی گلوبل وائس چیئرمین ماریہ علی اور کنٹری ڈائریکٹر پاکستان آصف چشتی نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات میں کم ترقی یافتہ علاقوں بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان ، چترال ، بونیر اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہونے والے کاموں کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی ۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ضروریات کی بنیاد پر انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کے صدر کی حیثیت سے ہلال احمر آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہلال احمر اور مسلم ایڈ یوکے کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر بھی ہم تیار ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سہولیات میسر ہوں۔ گورنر کے پی نے کہا کہ مستحق افراد اور علاقوں کی ترقی کے لئے سماجی تنظیموں کا کردار انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے پینے کے پانی کی فراہمی ،صحت کی سہولیات کے حوالہ سے کام کو انتہائی ضروری قرار دیا۔وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے کردار تعاون اور ہلال احمر کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔