پشاور۔ 10 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بدھ کے روز والیِ سوات کی صاحبزادی زیب النساء نے گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ،پیپلز بزنس فورم کے رہنماؤں عبدالولی گل ترابی ، عاقل خان، محمد اسلام چشتی، عابد علی اور دیگر بھی موجود تھے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے والیِ سوات کی صاحبزادی زیب النساء کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 10 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بدھ کے روز والیِ سوات کی صاحبزادی زیب النساء نے گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ،پیپلز بزنس فورم کے رہنماؤں عبدالولی گل ترابی ، عاقل خان، محمد اسلام چشتی، عابد علی اور دیگر بھی موجود تھے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے والیِ سوات کے خاندان کی تاریخی خدمات خصوصاً تعلیم، ترقی اور امن کے لئے ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستِ سوات کے دور میں قائم ماڈل گورننس، انتظامی اصلاحات اور عوامی فلاح کے وہ اقدامات آج بھی مثالی حیثیت رکھتے ہیں۔والی سوات کی بیٹی نے گورنر کو سوات سے متعلق امور پر بریف کیا، گورنر نے متعدد مسائل پر فوری حل کے احکامات جاری کیے۔








