اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے امریکی پاکستان بزنس الائنس اور ییل یونیورسٹی و جارج ٹائون یونیورسٹی کے طلبہ پر مشتمل وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت امریکہ میں سٹینڈ ود پاکستان کے صدر فصیح حیدر نے کی۔ وفد میں ولید اکرم، میڈلین اکرم، سعد علی قریشی، ریمونڈ چانگ، ڈانتے انڈیانو، گریسل رامیرز رولدان، نکولس رویٹا، ہینا سیمور، بو جوناتھن بوئس، جینیفر …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے امریکی پاکستان بزنس الائنس اور ییل یونیورسٹی و جارج ٹائون یونیورسٹی کے طلبہ پر مشتمل وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے امریکی پاکستان بزنس الائنس اور ییل یونیورسٹی و جارج ٹائون یونیورسٹی کے طلبہ پر مشتمل وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت امریکہ میں سٹینڈ ود پاکستان کے صدر فصیح حیدر نے کی۔ وفد میں ولید اکرم، میڈلین اکرم، سعد علی قریشی، ریمونڈ چانگ، ڈانتے انڈیانو، گریسل رامیرز رولدان، نکولس رویٹا، ہینا سیمور، بو جوناتھن بوئس، جینیفر لزبیتھ ریوس، جوناتھن رائے، سمانتھا ایلیزونڈو، نجیب اسلم، محمد راجہ ندیم، وحید کریم، عائدہ خان، کاظم رضا اور ایمان امایہ شامل تھے۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران تجارت، تعلیم، انٹرپرینیورشپ، آئی ٹی اور پائیدار سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ وفدنے خیبر پختونخوا میں توانائی،ٹیکنالوجی، سیاحت اور انسانی وسائل کے شعبوں میں موجود مواقع سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وفد نے تعلیمی تبادلوں، کاروباری شراکت داری اور سرمایہ کاری کے ذریعے خیبر پختونخوا میں طویل المدتی تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور پاک امریکہ دوطرفہ عوامی و ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں،خیبرپختونخوا باصلاحیت نوجوانوں کی سرزمین ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل پر سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔








