پشاور۔ 13 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور کے معروف سماجی کارکن اختر حسین خلیل نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات کے دوران اختر حسین خلیل نے پشاور میں جاری مختلف سماجی و فلاحی سرگرمیوں، عوامی بہبود کے منصوبوں اور درپیش مسائل بارے گورنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے سماجی شعبے میں اختر حسین خلیل کی …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سماجی کارکن اختر حسین خلیل کی ملاقات،سماجی وفلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا
پشاور۔ 13 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور کے معروف سماجی کارکن اختر حسین خلیل نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات کے دوران اختر حسین خلیل نے پشاور میں جاری مختلف سماجی و فلاحی سرگرمیوں، عوامی بہبود کے منصوبوں اور درپیش مسائل بارے گورنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے سماجی شعبے میں اختر حسین خلیل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے سماجی کارکنوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات میں سماجی کارکنوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔









