گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سی این جی اسٹیشنز ایسوسی ایشن کے وفد نے پرویز خٹک کی قیادت میں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے معاملہ پر صوبہ کی ترجمانی کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سی این جی اسٹیشنز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
پشاور۔ 17 مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سی این جی اسٹیشنز ایسوسی ایشن کے وفد نے پرویز خٹک کی قیادت میں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے معاملہ پر صوبہ کی ترجمانی کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش اہم ایشو کو اجاگر کرنے پر صوبہ کے عوام میں گورنر کے قدوقامت اور احترام میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
ملاقات میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے صوبہ کے عوام کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ بات انتہائی تشویش کی حامل ہے کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود صوبائی حکومت کے ماتحت انتظامیہ سی این جی اسٹیشنز کو کھلوانے کی کوئی کوشش نہیں کررہی ۔









