گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا چیک پوسٹ پر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیک پوسٹ پر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان میں انہوں نےحملہ آور 12 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت و بہادری کی تعریف کی اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیک پوسٹ پر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان میں انہوں نےحملہ آور 12 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت و بہادری کی تعریف کی اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نےشہداء کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور خوارج کے حملہ میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں،خواتین بچوں سمیت شہریوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف ملک و قوم کا حوصلہ و عزم کمزور نہیں کر سکتےہیں،دہشت گردی اور خوارج کے مکمل خاتمہ کیلئے ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،دہشت گردوں کے خلاف بہادر افواج، پولیس کی بہادری اور پختہ عزم قابل تحسین ہے۔