گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سنٹرل پیپلز سیکرٹریٹ اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سنٹرل پیپلز سیکرٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی کے تنظیمی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی امور، صوبہ خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی …

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سنٹرل پیپلز سیکرٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی کے تنظیمی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پارٹی امور، صوبہ خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے کارکنوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی مضبوطی کارکنوں کی جدوجہد اور وابستگی کی مرہونِ منت ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کے حل اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے گا۔