گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور پولیس لائنز میں شہید بی ڈی ایس اہلکار خائستہ خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی شہید بی ڈی ایس اہلکار خائستہ خان کی نماز جنازہ میں شرکت

مزید خبریں
پشاور۔ 14 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور پولیس لائنز میں شہید بی ڈی ایس اہلکار خائستہ خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے شہید بی ڈی ایس کانسٹیبل خائستہ خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن کے لیے ان کی قربانی کو ناقابلِ فراموش قرار دیا۔گورنر نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا اور شہید کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور کے علاقے حسن خیل میں بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے بی ڈی ایس اہلکار کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔گورنر نے شہید اہلکار خائستہ خان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔








