کراچی۔13دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کراچی میں پیپلز پارٹی کے شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ملاقات کی۔ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال ، امن و امان کے مسائل اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متعدد اہم معاملات پر مشاورت کی گئی ۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے وفد …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی فریال تالپور سے ملاقات، صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت

مزید خبریں
کراچی۔13دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کراچی میں پیپلز پارٹی کے شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ملاقات کی۔ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال ، امن و امان کے مسائل اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متعدد اہم معاملات پر مشاورت کی گئی ۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے وفد نے بھی فریال تالپور سے ملاقات کی ۔
ملاقات کرنے والوں میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان ، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، جنرل سیکرٹری شجاع خان المعروف شازی خان ، سابق صوبائی صدر سید ظاہر شاہ ، پیپلز یونٹی کے رہنماء ہدایت اللہ خان شامل تھے ۔ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی کے کردار ، صوبائی مسائل میں دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کاری ، پارٹی اور ذیلی تنظیموں میں صوبائی اور اضلاع کی سطح پر تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








