اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کت دوران خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں صحت سہولیات کی بہتری کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کی اہمیت اور ضم اضلاع سمیت …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور جاری اقدامات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کت دوران خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں صحت سہولیات کی بہتری کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کی اہمیت اور ضم اضلاع سمیت صوبہ کے پسماندہ اضلاع میں جدید علاج معالجہ کی سہولیات کیلئے طبی منصوبوں کے آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پروفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خیبرپختونخوا میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،ملک بھر سے بیماریوں سے کے خاتمے کیلئے وفاق صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، صحت کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے، پرائمری ہیلتھ کیئر کو ڈیجیٹل ہیلتھ کے ذریعے مضبوط کیا جارہا ہے اور ٹیلی میڈیسن کے نظام کا آغاز کر دیا ہے۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا، نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام میں بھی خیبرپختونخوا کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ کے پسماندہ اضلاع کے عوام آج بھی علاج معالجہ کے لئے پشاور کا رخ کرتے ہیں۔ صوبہ کے ضم اضلاع اور جنوبی اضلاع میں جدید سہولیات پر مبنی ہسپتالوں اور طبی عملہ کی ضرورت ہے۔








