پشاور۔ 05 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے ڈی آئی خان، درابن اور کلاچی بار کیلئے 45 لاکھ مالی گرانٹ کے چیک تقسیم کئے۔ترجمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان ،تحصیل بار درابن اور تحصیل بار کلاچی کے صدور میں چیکس تقسیم کئے ۔گورنر خیبرپختونخوا …
گورنر خیبرپختونخوا نے وکلاء برادری میں وفاقی حکومت کی جانب سے مالی گرانٹ کے چیک تقسیم کیے، ترجمان گورنر ہائوس

مزید خبریں
پشاور۔ 05 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے ڈی آئی خان، درابن اور کلاچی بار کیلئے 45 لاکھ مالی گرانٹ کے چیک تقسیم کئے۔ترجمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان ،تحصیل بار درابن اور تحصیل بار کلاچی کے صدور میں چیکس تقسیم کئے ۔گورنر خیبرپختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خان بار کیلئے 25 لاکھ گرانٹ کا چیک صدر بار قیضار خان میانخیل ایڈووکیٹ کے حوالے ، تحصیل بار درابن کلاں کیلئے 10 لاکھ کا چیک صدر بار گل رحمان ایڈووکیٹ کے حوالے اور تحصیل بار کلاچی کیلئے 10 لاکھ کا چیک صدر بار یاسر خان ایڈووکیٹ کے حوالے کیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی حکومت کی جانب سے مالی گرانٹ کے چیک ملنے پر تینوں بارز کے صدور اور وکلاء کو مبارکباد دی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے پروا اور پہاڑ پور بار ایسوسی ایشنز کو بھی گرانٹ ان ایڈ کے چیک جلد فراہم کرنیکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کا قانون و انصاف کی حکمرانی میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان ڈسٹرکٹ اور تحصیل بارز درابن اور کلاچی کو مالی گرانٹ کے چیک ملنے سے تینوں بارز کے مالی مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی آئی خان بارز کیلئے مالی گرانٹ کے چیک کی فراہمی پر وفاقی حکومت اور وفاقی محکمہ قانون و انصاف کا شکرگزار ہوں،وکلاء برادری معاشرے کے مظلوم طبقات کی قانونی معاونت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ وکلاء نے قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ بہترین کردار ادا کیا ہے۔








