گورنر خیبرپختونخوا کا جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار

گورنر خیبرپختونخوا کا جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پشاور۔ 23 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے مرحوم کے اہل خانہ، جماعت اسلامی کی قیادت، کارکنان اور تمام سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر العظیم ایک مدبر، باوقار اور اصول پسند سیاسی و مذہبی رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک، قوم اور جمہوری و دینی اقدار کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔

گورنرفیصل کریم کنڈی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت کرے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔