گورنر خیبرپختونخوا کا مولانا ادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پراظہار افسوس ،اعلی حکام سے رپورٹ طلب
گورنر خیبرپختونخوا کا مولانا ادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پراظہار افسوس ،اعلی حکام سے رپورٹ طلب

مزید خبریں
پشاور۔ 05 مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے معروف عالم دین وسابق ایم پی اے شیخ الحدیث مولانا ادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کےمطابق واقعہ کا علم ہوتے ہی گورنر نے اعلی حکام سے رابطہ کیا اور رپورٹ طلب کی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے مولانا ادریس کی شہادت کو صرف صوبہ ہی نہیں بلکہ ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا ادریس کی زندگی دین کے پرچار اور امن کے فروغ میں صرف ہورہی تھی، ایسے علما فتنہ الخوارج فتنہ الہندوستان کے آنکھوں میں کھٹکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی اور قاتلوں کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں صبر کا دامن نہ چھوڑیں ۔گورنرفیصل کریم کنڈی نے شہید کے ورثا ، طلبا اور عقیدتمندوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔








