گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا اسجد محمود کے سکواڈ کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا مولانا اسجد محمود کے سکواڈ کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثہ پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا اسجد محمود کے سکواڈ کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں دو رضاکاروں کے شہید ہونے پر گورنر خیبرپختونخوا نے مولانا اسجد محمود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شہداء کے لئے دعا مغفرت جبکہ لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے مولانا اسجد محمود کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و سلامتی عطا فرمائے۔گورنر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔








