گورنر خیبرپختونخوا کا پی پی پی سرگرم کارکن محمد عارف جیالہ کی وفات پراظہارتعزیت

پشاور۔ 20 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی پہاڑ پور کے سرگرم کارکن محمد عارف جیالہ کی وفات پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے ۔گورنرخیبر پختونخواپشاور کےدفتر سےجاری بیان کے مطابق اپنی تعزیتی پیغام میں گورنر نے کہا کہ مرحوم پیپلز پارٹی کا مخلص وفادار کارکن تھا ۔جس نے ہمیشہ زاتی مفادات کے بجائے پارٹی نظریہ کو فوقیت دی ۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے …

پشاور۔ 20 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی پہاڑ پور کے سرگرم کارکن محمد عارف جیالہ کی وفات پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے ۔گورنرخیبر پختونخواپشاور کےدفتر سےجاری بیان کے مطابق اپنی تعزیتی پیغام میں گورنر نے کہا کہ مرحوم پیپلز پارٹی کا مخلص وفادار کارکن تھا ۔جس نے ہمیشہ زاتی مفادات کے بجائے پارٹی نظریہ کو فوقیت دی ۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائےاور مرحوم کے لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دیں۔