گورنر خیبرپختونخوا کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں علاقائی ترقی، سیاحت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

گورنرخیبرپختونخوا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر نے قومی مسائل پر مشترکہ موقف اختیار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں رہنمائوں نے پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نےگورنرخیبرپختونخوا کو آزاد کشمیر دورے کی دعوت بھی دی۔