گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ وفاقی وزیر امیر مقام سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔پیر کے روز ترجمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق ملاقات میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سردار فتح اللہ خان میاں خیل ، این ڈی ایم کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ ، پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی انکے …
گورنر خیبرپختونخوا کی پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ وفاقی وزیر امیر مقام سے ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 28 ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ وفاقی وزیر امیر مقام سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔پیر کے روز ترجمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق ملاقات میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سردار فتح اللہ خان میاں خیل ، این ڈی ایم کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ ، پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی انکے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے خیبر پختونخوا سیکرٹری اطلاعات رحمت سلام خٹک ، ایم پی اے صوبیہ خان ، سابق سینیٹر بہرہ مند تنگی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی ابتر صورتحال، سیاسی خلفشار اور دیگر معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا اور متعدد تجاویز پر مشاورت کی گئی۔رہنماؤں نے خیبرپختونخوا میں بڑھتی بدامنی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور حالات کی سنگینی کو خیبرپختونخوا حکومت کی نااہلی قرار دیا۔








