گورنر خیبرپختونخوا کی کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز میں دھماکے کی مذمت

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کو کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز میں دھماکے کی مذمت کی۔گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق گورنر نے کہا کہ کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز میں دھماکے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔

پشاور۔ 18 ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کو کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز میں دھماکے کی مذمت کی۔گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق گورنر نے کہا کہ کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز میں دھماکے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

 

مزید خبریں