گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا سرحد یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ملک میں تعلیم کی شرح کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر لایا جائے، آج جس راستے پر ہم چل پڑے ہیں ایک دن پاکستان میں تعلیم کی شرح 100 فیصد ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں سرحد یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب …

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ملک میں تعلیم کی شرح کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر لایا جائے، آج جس راستے پر ہم چل پڑے ہیں ایک دن پاکستان میں تعلیم کی شرح 100 فیصد ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں سرحد یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ سنھبالا ہے، ملک میں تعلیم کی شرح کو آگے لے جانے کی خواہش ہے۔ آج ہماری تعلیم کی شرح قابل فخر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں تعلیم کی شرح کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر لایا جائے اور آج ہم جس راستے پر چل پڑے ہیں ایک دن پاکستان میں تعلیم کی شرح سو فیصد ممکن ہو جائے گی