پشاور۔ 12 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کندی سے آذربائیجان میں منعقدہ کک باکسنگ ورلڈ کپ کے ونر حمیداللہ نے گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔ جمعہ کو گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق کھلاڑی کے والد وسیع اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔گورنر نے حمیداللہ کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے نوجوان کھلاڑی خیبرپختونخوا اور پاکستان کا روشن چہرہ …
گورنر خیبر پختونخوا سے آذربائیجان میں منعقدہ کک باکسنگ ورلڈ کپ کے ونر حمیداللہ کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 12 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کندی سے آذربائیجان میں منعقدہ کک باکسنگ ورلڈ کپ کے ونر حمیداللہ نے گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔ جمعہ کو گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق کھلاڑی کے والد وسیع اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔گورنر نے حمیداللہ کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے نوجوان کھلاڑی خیبرپختونخوا اور پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے لاتے ہیں۔ملاقات میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی بااختیاری اور صوبے کے ٹیلنٹ کو عالمی سطح تک لے جانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کھلاڑی ملک کے حقیقی سفیر ہوتے ہیں، جو اپنی محنت اور کارکردگی سے پاکستان کی پہچان کو مضبوط کرتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان ہیروز نے ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا ہے اور حکومت نوجوان کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی جاری رکھے گی۔ حمیداللہ نے سپورٹس کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے گورنر خیبرپختونخوا سپورٹس ایواڈ شو کا انعقاد کر کے گورنر نے صوبہ بھر کے کھلاڑیوں اور نوجوانوں کے دل جیتے ہیں۔








