گورنر خیبر پختونخوا سے دوتانی قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین کی قیادت میں وفد کی ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے دوتانی قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین محمد عثمان دوتانی کی قیادت میں وفد نےملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں مولانا ثناء اللہ، ملک نور خان، ملک حاجی فیض محمد، ملک ارسلا خان، ملک محمد نعمان اور دیگر سرکردہ عمائدین شامل تھے۔

پشاور۔ 30 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے دوتانی قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین محمد عثمان دوتانی کی قیادت میں وفد نےملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں مولانا ثناء اللہ، ملک نور خان، ملک حاجی فیض محمد، ملک ارسلا خان، ملک محمد نعمان اور دیگر سرکردہ عمائدین شامل تھے۔

وفد نے گورنر کو ملک کے مختلف علاقوں میں آباد دوتانی قبائل کو نادرا سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غیر ملکیوں کے خلاف وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق نادرا کی کارروائیاں لائق ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوتانی اقوام کا مسئلہ سنجیدہ اور حقیقت پر مبنی ہے جس کے ازالہ کےلیے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں عرصہ دراز سے آباد پشتون کے خلاف کارروائیاں اور ان کو تنگ کرنے کی شکایات نامناسب ہیں جس کا ازالہ انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو دوتانی قبائل کی شکایات کے ازالہ کے احکامات جاری کئے۔