گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق وفاقی وزیر سینیٹر پیر نور الحق قادری اور صوبائی وزیر ڈاکٹر عدنان قادری کی ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق وفاقی وزیر سینیٹر پیر نور الحق قادری اور صوبائی وزیر ڈاکٹر عدنان قادری کی ملاقات

پشاور۔ 23 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر پیر نور الحق قادری اور صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور ڈاکٹر عدنان قادری نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور مذہبی رواداری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ میں پائیدار قیام امن کو یقینی بنانے میں ممبر ، محراب و خانقاہ کا اہم کردار ہے،

گورنر ہاؤس نے ہمیشہ ایسے کردار کے فروغ کےلیے تمام مکاتب فکر کی میزبانی کی ہے ۔ سینیٹر نور الحق قادری اور صوبائی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عدنان قادری نے صوبہ میں مسلکی ہم آہنگی اور برداشت کے فروغ میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے صوبائی حقوق کے حوالے سے بھی گورنر کے کردار کو سراہا۔

 

مزید خبریں