پشاور۔ 06 فروری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور سے جاری مذمتی بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائی بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج کی گھناؤنی …
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اسلام آباد ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت

مزید خبریں
پشاور۔ 06 فروری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور سے جاری مذمتی بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائی بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان میں خوف و ہراس پھیلانا اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں اس طرح کی مذموم کارروائیوں کے ذریعے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
فیصل کریم کنڈی نے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہے اور امن دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔








