پشاور۔ 22 مارچ (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سنیٹر شیری رحمان کی بیٹی ماروی کی وفات پر گہرے افسوس اور دکھ کااظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ماروی کی وفات ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سینیٹر شیری رحمان اور مرحومہ کے دیگر …
گورنر خیبر پختونخوا کا سنیٹر شیری رحمان کی بیٹی ماروی کی وفات پر دکھ کا اظہار

مزید خبریں
پشاور۔ 22 مارچ (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سنیٹر شیری رحمان کی بیٹی ماروی کی وفات پر گہرے افسوس اور دکھ کااظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ماروی کی وفات ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سینیٹر شیری رحمان اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ ماروی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، ان کی والدہ سینیٹر شیری رحمان اور دیگر تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








