گورنر خیبر پختونخوا کی کوئٹہ میں چمن ریلوے پھاٹک پر خودکش دھماکے کی مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کوئٹہ میں چمن ریلوے پھاٹک پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پشاور۔ 24 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کوئٹہ میں چمن ریلوے پھاٹک پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ بزدل دہشتگرد عناصر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایک متحد اور پرعزم قوم ہے اور دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمن قوتیں خوف و ہراس پھیلا کر ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، تاہم قوم ان مذموم سازشوں کو ناکام بنائے گی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے عوام کے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کےلئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے

مزید خبریں