ورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ضلع مٹیاری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر عوام، عمائدینِ علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دورے کے دوران گورنر سندھ مٹیاری کے علاقے بھانوٹ میں شاہ زمان شاہ کے گھر پہنچے، جہاں اہلِ علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ …
گورنر سندھ سید کا ضلع مٹیاری کا دورہ، عوامی ملاقاتیں، تعزیت، صوفی تعلیمات اور ترقیاتی وژن پر زور

مزید خبریں
حیدرآباد۔ 29 جولائی (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ضلع مٹیاری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر عوام، عمائدینِ علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دورے کے دوران گورنر سندھ مٹیاری کے علاقے بھانوٹ میں شاہ زمان شاہ کے گھر پہنچے، جہاں اہلِ علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر معززینِ علاقہ نے انہیں سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی۔
گورنر سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے افکار محبت، اخوت، رواداری، انسان دوستی اور خدمتِ خلق کا روشن پیغام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ اور دیگر صوفیائے کرام کی تعلیمات معاشرے میں امن، اتحاد اور برداشت کو فروغ دیتی ہیں، جبکہ دنیا اور دین دونوں میں کامیابی صبر، برداشت، دیانت، خدمت اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے میں ہے۔ بعدازاں گورنر سندھ نیو سعید آباد پہنچے، جہاں انہوں نے راؤ اسلم کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کی، مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس کے بعد گورنر سندھ ہالا میں واقع ماشاء اللہ ہاؤس پہنچے، جہاں عوام، عمائدینِ علاقہ اور نصیر میمن نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال معاشرہ برداشت، رواداری، باہمی احترام اور قانون کی پاسداری سے ہی تشکیل پاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف نے ملک میں موٹرویز، گرڈ اسٹیشنز، ہوائی اڈوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا مضبوط جال بچھایا اور ہمیشہ اصولوں، خدمت اور ترقی کی سیاست کو فروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت کو میاں نواز شریف سے سیکھنا چاہیے کہ اصولوں پر قائم رہتے ہوئے عوام کی خدمت کیسے کی جاتی ہے۔ گورنر سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد عوامی خدمت، دیانت دار قیادت اور قومی مفاد کو مقدم رکھنے میں مضمر ہے۔








