گورنر سندھ سے بوہری کمیونٹی کے عمائدین کی ملاقات

کراچی ۔ 15 مارچ (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد معاشی و سماجی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، تمام کمیونٹیز صوبہ کو اقتصادی و معاشی لحاظ سے مستحکم بنانے میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہیں جن میں بوہری کمیونٹی سر فہرست ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …

کراچی ۔ 15 مارچ (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد معاشی و سماجی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، تمام کمیونٹیز صوبہ کو اقتصادی و معاشی لحاظ سے مستحکم بنانے میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہیں جن میں بوہری کمیونٹی سر فہرست ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میںبوہری کمیونٹی عمائدین کے وفدسے ملاقات میں کیا ۔ وفد میں زبیر زکاوی ، سیف الدین زوم کاوالا، منصور حکیم الدین ، مستنصر پونا والا، نعمان احمد اور عمران امان شامل تھے ۔ وفد نے گورنر سندھ کو صوبہ با الخصوص کراچی میں امن وامان کے قیام کے بعد معاشی سرگرمیوں کے مثبت نتائج ، معاشی مثبت اشاریئے ، تجارتی سرگرمیوں سے روزگار کے مواقع اور حائل مشکلات سے تفصیلی آگاہ کیا ۔

Leave a Reply