گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) کے وفد نے گورنر ہائو س میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین کیپ سید افضال الرحمن نے کی۔
گورنر سندھ سے کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کیپ کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔ 20 جولائی (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) کے وفد نے گورنر ہائو س میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین کیپ سید افضال الرحمن نے کی۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر سابق چیئرمین کیپ نعیم صدیقی، ایف پی سی سی آئی کی سینٹرل کنسٹرکشن کمیٹی کے کنوینئر سید رضا علی عابدی، سید عابد حسین برنی، شائق احمد، انجینئر رحیم احمد انصاف، سید شفیع حیدر کاظمی، فاروق اعظم اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وفد نے سندھ ریونیو بورڈ ،سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ایس پی پی آر اے)اور ای-پروکیورمنٹ (e-PAD) کے حوالے سے بات چیت کی۔وفد نے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اورکنسٹرکشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ کے قیام کے لیے گورنرسندھ سے فعال کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے وفد کو یقین دلایا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ہائو س کے دروازے کاروباری برادری اور کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو سازگار ماحول اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کاروباری تنظیموں سے مسلسل مشاورت کر رہی ہیں تاکہ ان کے مسائل کا مو ثر اور پائیدار حل نکالا جا سکے۔







