گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پریس کانفرنس

کراچی۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کے مسئلے کا نوٹس لے کر ان کے خلاف ایکشن کو 3 ماہ کے لئے موخر کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو اس عرصہ کے دوران مسئلے کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاﺅس میں …

کراچی۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کے مسئلے کا نوٹس لے کر ان کے خلاف ایکشن کو 3 ماہ کے لئے موخر کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو اس عرصہ کے دوران مسئلے کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے چیف جسٹس کو ٹیلی فون کرکے اس مسئلے کا جائزہ لینے کی درخواست کی تھی اور وہ چیف جسٹس کے مشکور ہیں کہ انہوں نے مکینوں کو 3 ماہ کی مہلت دی ہے جس کے دوران وفاقی حکومت وہاں رہائش پذیر افراد کے ساتھ مل کر مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کرے گی۔

مزید خبریں