گورنر سندھ محمد زبیرکی سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ملاقات کے دوران گفتگو

کراچی ۔ 27 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر ہاﺅس سندھ میں ہونے والی ملاقات میں ملک باالخصوص کشمیر کی مجموعی صورتحال ، باہمی دلچسپی سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات میں ملک میں دہشت …

کراچی ۔ 27 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر ہاﺅس سندھ میں ہونے والی ملاقات میں ملک باالخصوص کشمیر کی مجموعی صورتحال ، باہمی دلچسپی سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات میں ملک میں دہشت گرد ی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیہون بم دھماکہ کی مذمت کی گئی۔ وفد میں مفتی یوسف قصوری، علامہ ابراہیم طارق، قاری خلیل الرحمن جاوید، حاجی محمد حنیف، عبد الوہاب، عامر نجیب، اشرف قریشی اور حاجی جمیل خان شامل تھے۔

Leave a Reply