گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، کراچی آپریشن، وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کراچی پیکج اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کراچی ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پیر کے روز گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، …
گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی ملاقات
گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی ملاقات
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، کراچی آپریشن، وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کراچی پیکج اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
کراچی ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پیر کے روز گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، کراچی آپریشن، صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں، وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کراچی پیکج اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گورنر سندھ کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد بھی دی۔ گورنر ہاﺅس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبہ میں مثالی امن و امان کے قیام کے لئے بلاتفریق و دباﺅ اقدامات کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا جبکہ شہر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ اور معاشی حب ہے، اس کی ترقی میں ہی پاکستان کی ترقی مضمر ہے، امن و امان کے قیام کے بعد ترقیاتی شعبہ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، کراچی کی ترقی باالخصوص امن و امان کے قیام کے لئے وفاقی و صوبائی حکومت ایک پیج پر ہیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ اور نجی سیکٹر بھی فعال کردار ادا کررہا ہے، نئی صنعتوں کے قیام سے لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع میسر آرہے ہیں









