گورنر سندھ محمد زبیر سے چین کے قونصل جنرل وانگ یو کی ملاقات

کراچی ۔ 27 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات خطہ میں خوشحالی اور پائیدار امن کی ضمانت ہیں‘ دونوں ممالک خطہ کو اقتصادی و معاشی طور پر مستحکم کرنے کے وژن پر گامزن ہیں، سی پیک منصوبہ کے خلاف بعض قوتیں سرگرم ہیں جو خطہ کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا نہیں چاہتی ہیں لیکن دونوں ممالک پر عزم ہیں کہ …

کراچی ۔ 27 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات خطہ میں خوشحالی اور پائیدار امن کی ضمانت ہیں‘ دونوں ممالک خطہ کو اقتصادی و معاشی طور پر مستحکم کرنے کے وژن پر گامزن ہیں، سی پیک منصوبہ کے خلاف بعض قوتیں سرگرم ہیں جو خطہ کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا نہیں چاہتی ہیں لیکن دونوں ممالک پر عزم ہیں کہ سی پیک منصوبہ ہر صورت اپنے مقررہ وقت پر ہی مکمل کیا جائے گا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے قونصل جنرل وانگ یو سے گفتگو میں کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے صوبہ سندھ با الخصوص کراچی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش اہمیت کا حامل شہر بن گیا ہے جہاں پر سرمایہ کاروں کے لئے منافع بخش مواقع بھی موجود ہیں، حکومت چین کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے بعد چین کے سرمایہ کار بڑی تعداد میں صوبہ سندھ با الخصوص کراچی میں سرمایہ کاری میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں جبکہ مشترکہ سرمایہ کاری کے رجحان کو بھی فروغ حاصل ہو رہا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply