کراچی ۔ 23 مئی (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے سعودی عرب کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل عبیداللہ منور الحربی( Obaid Allah Menwar Al-Harbi )کی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت کی۔ افطار ڈنر میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سیاسی و مذہبی شخصیات، سعودی حکام اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر پاک سعودی دوطرفہ برادرانہ تعلقات، اسلامی روایات، مذہبی ہم …
گورنر سندھ محمد زبیر کی سعودی قونصل جنرل کی دعوت افطار میں شرکت

مزید خبریں
کراچی ۔ 23 مئی (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے سعودی عرب کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل عبیداللہ منور الحربی( Obaid Allah Menwar Al-Harbi )کی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت کی۔ افطار ڈنر میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سیاسی و مذہبی شخصیات، سعودی حکام اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر پاک سعودی دوطرفہ برادرانہ تعلقات، اسلامی روایات، مذہبی ہم آہنگی، پاکستان کی تعمیر وترقی میں سعودی عرب کے کردار سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مقدس سرزمین سعودی عرب اور اس کے مکین پاکستانیوں کے لئے انتہائی قابل احترام ہیں، مذہب سے جڑے پاک سعودی دوطرفہ تعلقات گہرے، مضبوط، پختہ اور عزم مصمم کی طرح لازوال ہیں








