حیدر آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) گورنر سندھ محمد عمران اسماعیل کی زیر صدارت شہباز ہال حیدر آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں گورنر سندھ نے حیدرآباد میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کے کےے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ا راکین صوبائی اسمبلی ا یم پی اے حلیم عادل شیخ ،جمال صدیقی ،سدرہ عمران ، بلال غفار اور …
گورنر سندھ محمد عمران اسماعیل کی زیر صدارت اہم اجلاس

مزید خبریں
حیدر آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) گورنر سندھ محمد عمران اسماعیل کی زیر صدارت شہباز ہال حیدر آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں گورنر سندھ نے حیدرآباد میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کے کےے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ا راکین صوبائی اسمبلی ا یم پی اے حلیم عادل شیخ ،جمال صدیقی ،سدرہ عمران ، بلال غفار اور گورنر کے مشیر امید علی جونیجو بھی انکے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی جانب سے گورنر سندھ کو حیدرآباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا کے حوالے سے کےے گئے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے بتایا کہ حیدر آباد میں اب تک ایک ہزار 36لوگوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کےے گئے ہیں جن میں 201لوگوں میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے ہےں ان میں 136لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں اور تین لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے 394لوگوں کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا حیدرآباد میں اب بھی 63ایکٹو کیسز موجود ہیں وائرس کی مقامی سطح پر منتقلی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں 38مقامی سطح کے کیسز موجود ہیں جبکہ ان لوگوں سے ملنے والے 270لوگوں سے رابطہ کیا گیا ہے جن میں سے 227لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کےے گئے جن میں سے 17پازیٹو 210 نیگیٹو جبکہ 43لوگوں کے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی سامان مہیا کیا گیا ہے جن میں ماسک ، دستانے، میڈیکل کے حفاظتی آلات اور سینیٹائیزر شامل ہیں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے قرنطینہ مرکز اور آئیسولیشن وارڈز کے حوالے سے بتایا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے 256فلیٹس، راجپوتانہ ہسپتال کے 70کمرے ، میمن اسپتال کے 30کمروں کو قرنطینہ مرکز بنایا گیا ہے جبکہ سندھ گورنمنٹ اسپتال کوہسار لطیف آباد میں 124بستر ، اسریٰ اسپتال میں 220بستر ، لیاقت یونیورسٹی سول اسپتال حیدرآباد میں 140بستر اور حیدرآباد کلب میں 154بستروں پر مشتمل آئیسولیشن وارڈز بنائے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں ٹوٹل 36وینٹیلیٹرز بھی موجود ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت کے احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی نقد رقم کیلئے 24مراکز قائم کےے گئے ہیں تاکہ سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عوام نقد رقم حاصل کریں اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل احساس کفالت پروگرام عبد الرحیم شیخ نے بتایا کہ اب تک حیدرآباد میں 50ہزار 465لوگوں میں احساس کفالت پروگرام کے تحت نقد رقم مستحقین میں تقسیم کی جا چکی ہے جبکہ اس حوالے سے ایک لاکھ25ہزار 47 لوگ حیدرآباد میں مستحق قرار پائے گئے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ پولیس اور رینجرز کے بھرپو ر تعاون سے احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم احسن طریقے سے کی جا رہی ہے مستحقین میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10ہزار 400اور دوسرے مرحلے میں 9ہزار 49خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں فلاحی تنظیموں کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا اورمحکمہ صحت کو طبی حفاظتی سامان اور ٹیسٹنگ کٹس بھی فراہم کی گئی ہیں اور رفاعی ادارے نے ضلعی انتظامیہ کو 600ٹائیوٹ سوٹس اور500 حفاظتی چشمے بھی فراہم کےے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے مزید بتایا کہ حیدرآباد میں اگر کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو ضلعی انتظامیہ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ، پی پی ایچ آئی کمپلیکس ، انڈس ہوٹل ، سٹی گیٹ ہوٹل ، کراو¿ن ہوٹل ، اسپورٹس ہاسٹل اور ڈاکٹرز ہاسٹل میں بھی قرنطینہ مرکز اور آئیسولیشن وارڈز قائم کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں جراثیم کش اور مچھر مار اسپرے بھی کیا جا رہا ہے گورنر سندھ محمد عمران اسماعیل کی جانب سے ضلعی انتظامیہ حیدرآباد کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر اس وبا پر قابو پا لیں گے بعد ازاں گورنر سندھ محمد عمران اسماعیل نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قاسم آباد حیدرآباد میں قائم احساس کفالت مرکز کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے احساس پروگرام کے تحت ملنے والی رقم اور مرکز پر سہولیات کا جائزہ لیا۔








