گورنر سندھ نہال ہاشمی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔گورنر سندھ نے سکیورٹی فورسز کو اس کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فورسز نے دتہ خیل میں مؤثر کارروائی کر کے فتنہ الخوارج کے 11دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، جن کا تعلق بھارت کے اسپانسر کردہ نیٹ ورک …

کراچی۔ 24 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔گورنر سندھ نے سکیورٹی فورسز کو اس کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فورسز نے دتہ خیل میں مؤثر کارروائی کر کے فتنہ الخوارج کے 11دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، جن کا تعلق بھارت کے اسپانسر کردہ نیٹ ورک سے تھا۔

سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز آپریشن کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنا رہی ہے جبکہ علاقے میں چھپے دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور فورسز کی یہ قربانیاں اور کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

مزید خبریں