گورنر سندھ کا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین

کراچی۔ 06 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خیبرپختونخوا کے اضلاع اورکزئی اور خیبر میں سکیورٹی فورسز کے حالیہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 دہشتگردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت …

کراچی۔ 06 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خیبرپختونخوا کے اضلاع اورکزئی اور خیبر میں سکیورٹی فورسز کے حالیہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 دہشتگردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ان کارروائیوں کے ذریعے موثر جواب دیا گیا ہے۔کامران خان ٹیسوری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن "عزمِ استحکام” پوری قوت سے جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔