اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی لال چند نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے تاریخی اور مؤثر کردار پر روشنی ڈالی۔ …
گورنر فیصل کریم کنڈی سےرکن صوبائی اسمبلی لال چند کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی لال چند نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے تاریخی اور مؤثر کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذہبی اقلیتوں کو آئینی حقوق دلانے، انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کئے ہیں۔گورنر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اقلیتوں کے ساتھ برابری، احترام اور رواداری کی پالیسی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی آئندہ بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی لال چند نے اقلیتوں کے لیے پیپلز پارٹی کی خدمات کو سراہا۔








