گورنر فیصل کریم کنڈی کی سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی کی نماز جنازہ میں شرکت، لواحقین سے تعزیت

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع خیبر، جمرود میں سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ انہوں نے نماز جنازہ کے بعد تاج محمد آفریدی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

پشاور۔ 13 جون (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع خیبر، جمرود میں سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ انہوں نے نماز جنازہ کے بعد تاج محمد آفریدی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ گورنر نے کہا کہ تاج محمد آفریدی کی سیاسی و سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے مرحوم کی قومی و عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاج محمد آفریدی کے انتقال پر پوری قوم سوگوار ہے۔

 

مزید خبریں