راولپنڈی۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر آمدہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور اس میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے بارے میں تفصیلی …
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی ملاقات آمدہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد، پنجاب بھر میں امیدواروں کے چناؤ کے طریقہ کار پر مشاورت

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 11 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر آمدہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور اس میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی گئی اور پنجاب بھر میں امیدواروں کے چناؤ کے طریقہ کار پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے پنجاب کے پہاڑی بیلٹ میں شدید موسمی حالات اور ممکنہ برفباری کے دوران بلدیاتی الیکشن کے انعقاد میں مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کو جلد فعال بنانے اور اس کے زیر اہتمام پانی سپلائی سکیموں پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن کو فیز ون میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے مری کوہالہ روڈ کے لئے فنڈز کے اجرا،کوہسار یونیورسٹی مری کے وائس چانسلر کی جلد تعیناتی میں مدد کرنے پر مری اور کشمیر کے عوام کی طرف سے گورنر پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔








