گلگت۔ 06 فروری (اے پی پی):گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ترلائی کی امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز فعل قرار دیا ہے۔گورنر نے دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے خودکش حملہ آور کی مذموم کارروائی انتہائی قابلِ …
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ترلائی کی امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

مزید خبریں
گلگت۔ 06 فروری (اے پی پی):گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ترلائی کی امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز فعل قرار دیا ہے۔گورنر نے دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے خودکش حملہ آور کی مذموم کارروائی انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ سید مہدی شاہ نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بزدلی اور درندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہداء کے لواحقین کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے اور ریاست ان عناصر کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی۔ سید مہدی شاہ نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔








