گورنر ہاﺅس کے دروازے آخرکار پاکستانی عوام کے لئے کھل گئے ہیں،نوآبادیاتی نظام کی نشانیاں تباہ ہو رہی ہیں‘وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ پیغام

اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر ہاﺅس کے دروازے آخرکار پاکستانی عوام کے لئے کھل گئے ہیں۔ پیر کو ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوآبادیاتی نظام کی نشانیاں تباہ ہو رہی ہیں‘ جب ہمارے اپنے عوام کی حکومت ہوگی تو ہماری قوم ناقابل تسخیر بن جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں …

اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر ہاﺅس کے دروازے آخرکار پاکستانی عوام کے لئے کھل گئے ہیں۔ پیر کو ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوآبادیاتی نظام کی نشانیاں تباہ ہو رہی ہیں‘ جب ہمارے اپنے عوام کی حکومت ہوگی تو ہماری قوم ناقابل تسخیر بن جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ گورنر ہاﺅس لاہور میں داخل ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں