کراچی۔17 جون(اے پی پی) گور نر سندھ عمران اسماعیل نے نیوز کاسٹر ،ٹی وی کمپئیر،شاعر اور ادیب طارق عزیز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے رب کریم سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ بدھ کو جاری کردہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ طارق عزیز ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے،انہوں نے نیلام گھر اور …
گور نر سندھ عمران اسماعیل کا نیوز کاسٹر ،ٹی وی کمپئیر،شاعر اور ادیب طارق عزیز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
کراچی۔17 جون(اے پی پی) گور نر سندھ عمران اسماعیل نے نیوز کاسٹر ،ٹی وی کمپئیر،شاعر اور ادیب طارق عزیز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے رب کریم سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ بدھ کو جاری کردہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ طارق عزیز ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے،انہوں نے نیلام گھر اور بزم طارق عزیز کے ذریعہ ٹی وی کمپئیرنگ کو بام عروج تک پہنچایا، پاکستان ٹیلی ویژن کی مقبولیت میں ان کا نمایاں کردار تھا ۔گورنر سندھ نے کہا کہ وہ ایک نہایت اچھے انسان ہونے کے ساتھ معروف شاعر بھی تھے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں ہوسکے گا۔








