گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزراءکی ملاقات

لاہور۔20 اگست (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت سمیت 3صوبائی وزراءکی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اصولوں پر سمجھوتہ کر نیوالا نہیں ڈٹ جانے والا لیڈر ہے ۔ اداروں میں اصلاحات کے لیے پہلی بار کوئی حکومت کام کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر قانون راجہ …

لاہور۔20 اگست (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت سمیت 3صوبائی وزراءکی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اصولوں پر سمجھوتہ کر نیوالا نہیں ڈٹ جانے والا لیڈر ہے ۔ اداروں میں اصلاحات کے لیے پہلی بار کوئی حکومت کام کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت ،صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے گور نر ہاﺅس لاہور میں مشتر کہ طور پرملاقات کی جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت مختلف ایشوز کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ تمام حکومتی سٹیک ہولڈرز ایک پیج پرہیں اورملک وقوم کو مضبو ط بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کا ا ایجنڈا سیاسی مفاد نہیں بلکہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بر وقت اپنی کامیاب حکمت عملی سے پاکستان کومعاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل نیک نیتی سے ملک وقوم کی خدمت کر رہی ہے اور تمام اداروں سمیت ہر سطح پر شفافیات او ر میرٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جو اداروں میں اصلاحات کے لیے کام کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت سے بڑھ کر حکومت کی کوئی اور ترجیح نہیں۔چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ کورونا کا پھیلا ﺅ روکنے کیلئے حکومت کی سمارٹ لاک ڈاﺅن حکمت عملی کامیاب رہی ہے اور الحمد للہ پاکستان میں ہر گزرتے دن کیساتھ کورونا کے مر یضوں کی تعداد اور ہلاکتوں میں کمی ہو رہی ہے مگر اس باوجود بھی کورونا کے مکمل خاتمے تک عوام ماسک اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے اور محرم الحرام میں بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کر نے کی ضرورت ہے۔صوبائی وزراءنے ملاقات کے دوران کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم عوامی کی تر قی اور فلاح وبہبود کیلئے کام کر رہے ہیں اور آج پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دَور کا آغاز ہو رہا ہے اور انشاءاللہ صوبے میں اَمن وامان یقینی بنانے سمیت عوام کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بیروکار لائے جائیں گے اور عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا عوام کو گمراہ کر نے کا ہر منصوبہ ناکام ہوگا۔

مزید خبریں