گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کی پارٹی وفود سے گفتگو

لاہور۔18 اکتوبر(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں احتجاج نہیں2023ءکے انتخابات کا انتظار کریں ، عوام نے ہمیں 5سال حکومت کا مینڈ یٹ دیاہے تو اپوزیشن کے پاس استعفیٰ مانگنے کا کوئی جواز نہیں ، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا ، بھارت نے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے کشمیر کو عقوبت خانے میں بدل …

لاہور۔18 اکتوبر(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں احتجاج نہیں2023ءکے انتخابات کا انتظار کریں ، عوام نے ہمیں 5سال حکومت کا مینڈ یٹ دیاہے تو اپوزیشن کے پاس استعفیٰ مانگنے کا کوئی جواز نہیں ، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا ، بھارت نے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے کشمیر کو عقوبت خانے میں بدل دیا ہے، وہ گور نر ہاﺅس میں تحر یک انصاف کے ایم این اے ملک نواب شیر وسیر اور شوکت بسراءکی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ، پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی اپوزیشن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی اور انشاءاللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کےلئے دن رات کوشاں اور کامیابی کیساتھ آگے بڑ ھ ہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کے نتیجے میں دنیاکا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے ایران اور سعودی عرب کے کامیاب دورے کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی میں کمی کے ساتھ ساتھ امن کا قیام بھی ممکن ہوگا،انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے کا بھارتی منصوبہ مکمل طور پر فلاپ ہو اہے، بدقسمتی سے بھارت خطے میں امن ترقی و خوشحالی کا سب سے بڑا دشمن ہے ، کشمیر یوں پر بھارتی مظالم بھی پوری دنیا کے سامنے آرہے ہیں۔

مزید خبریں