لاہور۔31 جولائی (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بلاتفر یق اور شفاف احتساب سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ملکی مفا د میں ہونیوالی قانون سازی میں اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے‘ عوام سے اپیل کرتے ہیں وہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے عید پر کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کر یں ۔ وہ گور نر ہاﺅس میں چیئر مین …
گور نر پنجاب کی چیئر مین ہلال احمرپاکستان ابرا ر الحق سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔31 جولائی (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بلاتفر یق اور شفاف احتساب سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ملکی مفا د میں ہونیوالی قانون سازی میں اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے‘ عوام سے اپیل کرتے ہیں وہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے عید پر کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کر یں ۔ وہ گور نر ہاﺅس میں چیئر مین ہلال احمرپاکستان ابرا ر الحق سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کے سیاسی مخالفین کو صرف اپنی فکر ہے انکو ملک وقوم کے مفادات کا سوچنا چاہیے ملکی مفا د میں ہونیوالی قانون سازی میں اپوزیشن کو ضد اور انا کو چھوڑ کر ملکی وقومی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے متعلق 2بلوں کی پار لیمنٹ سے منظوری تاریخی اقدام ہے دہشت گردی کے خلاف 22کروڑ پاکستانی افواج اور دیگر سیکورٹی فورسز کیساتھ ہیںامن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے بے پناہ قربانیں دیں ہیں








