گوشت اور اون کی زیادہ پیداوار کے لئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کو ترجیح دی جائے ، محکمہ لائیو سٹاک

فیصل آباد۔13 جولائی (اے پی پی ) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے ملک میں گوشت اور اون کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث لائیو سٹاک فارمرز اور دیہاتیوں و کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گوشت اور اچھی اون کی زیادہ پیداوارکےلئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کو ترجیح دیں اور اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت کو بھی ےقینی بنایا جائے …

فیصل آباد۔13 جولائی (اے پی پی ) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے ملک میں گوشت اور اون کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث لائیو سٹاک فارمرز اور دیہاتیوں و کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گوشت اور اچھی اون کی زیادہ پیداوارکےلئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کو ترجیح دیں اور اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت کو بھی ےقینی بنایا جائے ۔ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے ترجمان نے لائیو سٹاک فارمرز کو ہدایت کی کہ بھیڑوں کے باڑے کو سطح زمین سے 2فٹ اونچا رکھا جائے، بھیڑوں کو کرم کش ادویات ہر 4ماہ بعد پلوائی جائیں اور اون کی کترائی موسم بہار اور موسم خزاں میں سال میں 2بار کروائی جائے ۔ا نہوںنے کہا کہ بھیڑوں بکریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کےلئے محکمہ کی ہدایات کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگوائیں جائیں اور حاملہ بھیڑوں کو آخری ماہ میں ریوڑ سے الگ کر کے انہیں زود ہضم غذا کی فراہمی کو بھی اولین ترجیح دی جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply