گولڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ25 فروری سے شروع ہوگا

Kabaddi
Kabaddi

فیصل آبا د ۔ 18 فروری (اے پی پی):ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل اورڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشنزفیصل آبادکے زیر اہتمام 2روزہ دوسرا الغوثیہ گولڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ214ر ب ڈھڈی والاکے ہاسٹل گراؤنڈمیں منعقد ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے آرگنائزرو عالمی کبڈی مبصر محمد طیب گیلانی نے بتایا کہ مذکورہ دوسرا الغوثیہ گولڈ کپ کبڈی ٹورنا منٹ 25فروری سے شروع ہو رہا ہے جس میں 4رجسٹرڈ کلبزکی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ پلاٹینم گروپ کے تحت جیتنے والی فرسٹ پوزیشن پرونر ٹیم کو ایک لاکھ روپے،دوسری پوزیشن پر آنیوالی ٹیم کو60ہزاراور تیسرے نمبر پر آنیوالی ٹیم کو40 ہزار روپے جبکہ ہرٹیم کو 20ہزار روپے ٹی اے بھی دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ 8رجسٹرڈ کلبزکی ٹیموں کے درمیان ہونے والے گولڈ گروپ کے تحت پہلی پوزیشن پر جیتنے والی ٹیم کو 30ہزار روپے جبکہ دوسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو 20ہزاراور تیسرے نمبر پر آنیوالی ٹیم کو 10 ہزار روپے انعام کے علاوہ فی ٹیم 5ہزار روپے ٹی اے دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ تمام ایونٹس میں شائقین کا داخلہ با لکل فری ہوگا۔