گوگی علا والدین بارڈ مارخور پنجاب سکواش چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

لاہور۔28مارچ (اے پی پی):پنجاب اسکواش کمپلیکس میں 'گوگی علاو الدین بارڈ مارخور پنجاب اسکواش چیمپئن شپ سیٹلائٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ 28 سے 31 مارچ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سینئر بوائز کیٹیگری کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ہفتہ کے روز کھیلے گئے پہلے راونڈ کے مقابلوں میں ٹاپ سیڈز نے توقعات کے مطابق فتوحات سمیٹیں۔ عبداللہ نواز نے یکطرفہ مقابلے میں محض 23 …

لاہور۔28مارچ (اے پی پی):پنجاب اسکواش کمپلیکس میں ‘گوگی علاو الدین بارڈ مارخور پنجاب اسکواش چیمپئن شپ سیٹلائٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ 28 سے 31 مارچ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سینئر بوائز کیٹیگری کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ہفتہ کے روز کھیلے گئے پہلے راونڈ کے مقابلوں میں ٹاپ سیڈز نے توقعات کے مطابق فتوحات سمیٹیں۔ عبداللہ نواز نے یکطرفہ مقابلے میں محض 23 منٹ میں عبدالاحد بٹ کو 0-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ عبداللہ کی جیت کا اسکور 4-11، 5-11 اور 9-11 رہا۔

دوسرے میچ میں کلیم شعیب نے محمد احمد کے خلاف 25 منٹ کی جدوجہد کے بعد 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔ کلیم نے پہلے گیم میں برتری حاصل کرنے کے بعد دوسرے گیم میں سخت مزاحمت کا سامنا کیا، تاہم انہوں نے 2-11، 11-13 اور 3-11 کے اسکور سے میچ اپنے نام کر لیا۔محمد ازلان خوار کو محمد زمان خان کے خلاف سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا، تاہم 38 منٹ تک جاری رہنے والے اس سنسنی خیز میچ میں ازلان نے 1-3 سے فتح سمیٹی۔ اسی طرح اذان علی خان نے فواد حسین کو پہلے گیم میں ناکامی کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے 1-3 سے زیر کیا اور ٹورنامنٹ میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔