اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعرات کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 583 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 9 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 31 ہزار …
گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 583 کیس، 9 اموات رپورٹ، 31 ہزار 168 ٹیسٹ کیے گئے ، این سی او سی

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعرات کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 583 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 9 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 31 ہزار 168 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 94, پنجاب میں 10 ہزار 712, خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 797, اسلام آباد میں 5 ہزار 398, بلوچستان میں 1 ہزار 274,گلگت بلتستان میں 444، آزاد کشمیر میں 449 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 375 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 76 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 15 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 934 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 937, بلوچستان میں 15 ہزار 460, گلگت بلتستان میں 3 ہزار 886، اسلام آباد میں 17 ہزار 9، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 175، پنجاب میں 1 لاکھ 272 اور سندھ میں 1 لاکھ 39 ہزار 195 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 544 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 535 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 247 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 263 اموات،اسلام آباد میں کل 187 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 146اموات، گلگت بلتستان میں 89 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 77 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 37 لاکھ 61 ہزار 389 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 744 مریض زیر علاج ہیں








